ہری پور ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکھنیال راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،
دوران سرچ غیر قانونی اسلحہ 3 بندوقیں، 4 پستول اور مختلف بور کے 50 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔