ہری پور پولیس کی کارروائی، شہری سے رقم اور موبائل چھیننے والے ملزمان گرفتار

58

ایبٹ آباد۔ 14 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے رقم اور موبائل چھیننے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔تھانہ پنیاں کی حدود کیمپ نمبر 20 میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فونز چھیننے کا واقع رونما ہوا۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور سوموار کے روز ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان اختر محمد عرف زبیع اللہ ولد عتیق اور رحمت اللہ ولد میر داد ساکنان کیمپ نمبر 20 کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل،اسلحہ اورچھینے گئے دو موبائل فونز برآمد کرلیے۔