ہری پور پولیس کی کارروائیاں میں دو منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

61
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

ایبٹ آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد ساجد ولد عبدالستار سکنہ حال جدال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 کلو 120 گرام چرس برآمد کر لی۔

دوسری کارروائی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر شوکت زمان نے پولیس نفری کے ہمراہ خرم وزیر ولد وزیر محمد سکنہ بانڈہ منیر خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 895 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔