ایبٹ آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی):ہری پور پولیس مختلف کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےان کے قبضے سے منشیات اور پستول برآمد کر لیا۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فرش علی رحمان ولد دلبر خان سکنہ لیبر کالونی حطار کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 718 گرام چرس، 1 پستول اور 5 کارتوس برآمد کر لئے۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ سعید شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عظیم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ سکیٹر نمبر1 کو گرفتار کر کے قبضہ سے 185 گرام آئس اور فدا حسین ولد چنن خان سکنہ کھلابٹ کو گرفتار کر کے 1 کلو 140 گرام ہیروئن برآمد کر لی. گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔