ہری پور پولیس کی کارروائی میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار، 3 کلو، 245 گرام چرس برآمد

137
Search and strike operation
Search and strike operation

ہری پور ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد عمر خان کے احکامات پر مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی دوران گشت اپنے ذرائع سے مقدمہ علت 73/23 جرم 302.324.34 تعزیرات پاکستان تھانہ صدر ضلع حسن ابدال کو مطلوب ملزم اشتہاری رشید خان ولد محمد بشیر سکنہ کانواں ڈاکخانہ بھلڑجوگی حسن ابدال سے متعلق لنک روڈ درہ غربی کی جانب سے آمد کی اطلاع ملی۔

اس اطلاع پر ہمراہ نفری پولیس کے جائے موقع پر پہنچے اسی اثنا میں ایک شخص موٹرسائیکل پر مشکوک حالت میں آتا ہوا دکھائی دیا، جس کو روک کر دریافت پر مذکورہ نے اپنا نام رشید خان ولد محمد بشیر سکنہ کانواں ڈاکخانہ بھلڑجوگی حسن ابدال ضلع اٹک بتایا۔تلاشی کے دوران ملزم سے 3 کلو 245 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔