ہری پور پولیس کی 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

170
بہاولنگر چک 209 مراد کے قریب پولیس مقابلہ ، مطلوب ڈاکو ہلاک

ہری پور ۔ 04 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد عمر خان کی زیر قیادت سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ہری پور پولیس نے 2023 میں سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں، گزشتہ سال مختلف مقدمات میں مطلوب 409 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

قمار بازی کرنے والوں کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت 18 مقدمات درج کر کے قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ نقص امن کے خدشہ سے پابند ضمانت 17781 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور پولیس نے 2023 میں منشیات فروشوں کے خلاف مثبت کارروائیوں 1162 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1001.022 کلو گرام چرس، 245.324 کلو گرام ہیروئن، 18.949 کلو گرام آئس اور 11244 لیٹر شراب برآمد کر کے 1088 منشیات کے مقدمات درج کئے۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران غیر قانونی اسلحہ 160 رائیفلز، 41 کلاشنکوفیں، 897 بندوقیں، 2293 پستول اور مختلف بور کے 194459 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کر کے نامکمل کوائف اور غیر قانونی طور پر رہائش کے خلاف 819، سکیورٹی کا معقول بندوبست اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کرنے پر 740، فائرنگ ایکٹ کے تحت 271، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 177، ہوٹل سرائےایکٹ کے تحت 21، تیز رفتاری غفلت و لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف 832 مقدمات درج کئے گئے ۔