ہری پور کالج آف انٹرنیشل سکلز ڈویلپمنٹ کے حطار انڈسٹری ورکرز کے لئے مفت تعلیم کی فراہمی کے ساتھ داخلے شروع

126

ہری پور۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور کالج آف انٹرنیشل سکلز ڈویلپمنٹ حطار سٹیٹ اور نیشنل ایکسی لنس انسٹی ٹیوٹ (این ای آئی) کی انتظامیہ نے رجسٹرڈ انڈسٹری ورکرز اور ان کے اہل خانہ کے لئے میٹرک سے یونیورسٹی لیول تک مفت تعلیم کی فراہمی کے ساتھ داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ورکرز اور ان کی فیمیلز کو داخلوں کے ساتھ مفت کتابیں، یونیفارم اور مفت ہاسٹل کی سہولت کی فراہمی سمیت سالانہ 40 ہزار سکالر شپ بھی دی جائے گی۔

ادارہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ اداروں میں بی ایس لیول میں بی ایس نرسنگ، بی ایس انگلش، بی ایس اردو، بی ایس سائیکالوجی، بی ایس کمپیوٹر سائنس، ڈی پی ٹی، ڈی فارما اور بی بی اے میں داخلے جاری ہیں۔ میٹرک اینڈ انٹر ٹیک پروگرامز میں ویب اینڈ ایپ ڈیزائننگ میڈیا پروڈکشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ہوٹل مینجمنٹ، پروفیشنل شیف، فیشن ڈیزائننگ، ڈریس میکنگ اور بیوٹیشن کے پروگرامز میں داخلے لئے جا سکتے ہیں ۔

داخطے کے لئے کالج وولٹا اوساکا بیٹری فیکٹری مین یونٹ سی آئی ایس ڈی کالج حطار ہری پور میں مزید معلومات کے لئے کال اینڈ واٹس ایپ نمبر 5623753 ۔ 0300پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔