ہر دور میں وہی ادب نمایاں رہتا ہے جس میں سچائی کی طاقت ہوتی ہے، احمد فرازکی شاعری لازوال اور بے مثال ہے،وفاقی وزیر شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہر دور میں وہی ادب نمایاں رہتا ہے جس میں سچائی کی طاقت ہوتی ہے۔ احمد فرازکی شاعری لازوال اور بے مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام عہد ساز شاعر احمد فراز کی یاد میںمنعقدہ سیمینارکی صدارت …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہر دور میں وہی ادب نمایاں رہتا ہے جس میں سچائی کی طاقت ہوتی ہے۔ احمد فرازکی شاعری لازوال اور بے مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام عہد ساز شاعر احمد فراز کی یاد میںمنعقدہ سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قائد ایوان سینٹ آف پاکستان شبلی فرازاعزازی مہمانِ تھے جبکہ پروفیسر فتح محمد ملک اور افتخار عار ف ، مہمانانِ خصوصی تھے۔ چےئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق نے خطبہ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ناہید قمر، ڈاکٹر سعدیہ طاہراور محبوب ظفر نے اظہار خیال کیا۔ سیمینار میں احمد فراز کی شخصیت اورشاعری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمودنے کہا کہ ہر دور میں ادب لکھا جاتا ہے لیکن وہی ادب نمایاںاور باقی رہتا ہے جس میں سچائی کی طاقت ہوتی ہے۔ یہی خوبی احمد فراز کو ہمیشہ زندہ کھے گی۔ احمد فراز کی آواز میں سچائی کی طاقت تھی ، کوئی ملاوٹ نہیں تھی۔ وہ وہی کہتے جو سچ ہوتا۔ وہ تادم مرگ اس نظرےے پر قائم رہے۔ ہر دور میں اُن کی شاعری کے اثرات سے آنے والے شعراءتقویت حاصل کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں