ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اپنا نفرادی کردار ادا کرے ، احسن اقبال

129

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اپنا نفرادی کردار ادا کرے ، ان سینیٹری ورکرز کے حقوق کا بھی خیال رکھیں جو ہمارے لئے ملک اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں ، ہفتہ کو انسانی حقوق کا عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 10دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،

اس دن کے حوالے سے میرا پیغام ان سینیٹری ورکرز کے لئے ہے جو نہایت محنت کر کہ ہمارے ملک کے گلی محلے اور کوچوں کو صاف رکھتے ہیں ، پاکستان کہ اندر ہر سطح پر اپنی محنت کہ ساتھ ہمارے ماحول کو صاف رکھنے میں بے پناہ کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کہ ان خاموش ورکرز کی خدمات کو سراہیں، ہمارا دین بھی ہمیں صفائی نصف ایمان ہے کی تعلیم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے کہ لئے جہاں پر اپنا نفرادی کردار ادا کرے ، ساتھ ہی ساتھ ان سینیٹری ورکرز کے حقوق کا بھی خیال رکھیں جو ہمارے لئے ملک اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں ۔