اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے ای او بی آئی کا حق دار ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پنڈ دادن خان میں وفاقی وزیر فواہد چوہدری کے ہمراہ ای او بی آئی کے فیلڈ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کی۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پچھلے تین مہینوں میں ہم نے تیس ارب روپے جمع کئے ہیں، اب آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹر کر سکیں گے۔ ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے ا ب ای او بی آئی کا حقدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی اب ای او بی آئی میں شامل ہوسکیںگی۔