ہزارہ یونیورسٹی کا 2.72 ارب روپے کا بجٹ منظور

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سینیٹ کے 21ویں اجلاس میں مالی سال 27 ۔ 2026 کے لیے 2 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 19 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا جبکہ یونیورسٹی کی سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی بھی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی

مانسہرہ۔ 04 اگست (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سینیٹ کے 21ویں اجلاس میں مالی سال 27 ۔ 2026 کے لیے 2 ارب 72 کروڑ 21 لاکھ 19 ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا جبکہ یونیورسٹی کی سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی بھی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی،اجلاس صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے بجٹ اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،سینیٹ نے یونیورسٹی کی رینکنگ،مالی نظم و ضبط،تعلیمی معیار،تحقیقی سرگرمیوں،انفراسٹرکچر کی بہتری اور شفاف انتظامی امور کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر،اساتذہ،افسران اور ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اجلاس میں سینیٹ کے اراکین،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،محکمہ خزانہ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مختلف جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں