اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزار گنجی کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشت گرد حملہ نہایت المناک ہے انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ عوام کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع …
ہزار گنجی کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشت گرد حملہ نہایت المناک ہے‘ وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزار گنجی کوئٹہ میں معصوم شہریوں پر دہشت گرد حملہ نہایت المناک ہے انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ عوام کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔








