ہسپتالوں، فارمیسیز اورقرنطینہ سہولیات کے قیام کیلئے سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے تحت 5.062 ارب روپے کے قرضہ جات کا اجراء

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں، فارمیسیز اورقرنطینہ سہولیات کے قیام کیلئے سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 5.062 ارب روپے کے قرضہ جات کا اجرا کردیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں اس سکیم کا کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا، سکیم کا مقصد وبا سے نمٹنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں، فارمیسیز اورقرنطینہ سہولیات کے قیام کیلئے سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے تحت اب تک 5.062 ارب روپے کے قرضہ جات کا اجرا کردیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں اس سکیم کا کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا، سکیم کا مقصد وبا سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں، طبی مراکز اورفارمیسیز کی استعدادکارمیں اضافہ اورقرنطینہ سہولیات کی فراہمی میں مدد دینا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس سکیم کے تحت اب تک 39 ہسپتالوں، طبی مراکز اورفارمیسیزکی جانب سے 7.306 ارب روپے مالیت کی 39 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 24 درخواستوں کی منظوری دی گئی اوران ہسپتالوں وطبی مراکزکو 5.062 ارب روپے کے قرضوں کااجراء کردیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے ری فنانس سکیم کے تحت ہسپتال اورطبی مراکز کے لئے قرضہ کی حد 20 کروڑروپے سے بڑھا کر50 کروڑ روپے کردی ہے۔ سٹیٹ بینک بینکوں کو یہ سکیم بلاسود فراہم کررہا ہے جبکہ دیگربینکوں، ہسپتالوں یا طبی مراکز کو 3 فیصد سالانہ کی شرح سے قرضے فراہم کررہے ہیں۔ سکیم کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے بڑے پیمانے پرسہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔