اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ ہفتہ سے سوموار کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژ ن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔