سرینگر ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قیام کا مقصد انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا لیکن یہ عالمی ادارہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر سرینگر میںجاری …
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے ، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قیام کا مقصد انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا لیکن یہ عالمی ادارہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ انسان کو اُس کے خالق نے کچھ حقوق ودیعت کئے ہیں جن سے انکار اور انکی پامالی انسان کی حیثیت اور اس کے وجود سے انکار کے برابر ہے اور اگر دنیا کے کسی کونے میں انسان سیاسی معاشرتی یا رنگ ونسل کی بنیادوں پر مظالم کا شکار ہوں تو دوسری اقوام کو ان کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ ایک انسان کے ساتھ ناانصافی اور ظلم وزیادتی پوری انسانیت کی بقا کے لیے خطرے کا باعث ہے۔








