فیصل آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمود نے کہا ہے کہ ہلدی کے کاشتکار فصل کی بروقت برداشت مکمل کریں، برداشت سے 3سے 4روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں ، کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کی جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔