ہمارا مذہب کسی بھی وباءسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تعلیم دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ک پیغام

87

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب کسی بھی وباءسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تعلیم دیتا ہے، کرونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر کرونا وائرس کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر نا صرف ہم خود کو بلکہ اپنے پیاروں کو بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں، کرونا وائرس پاکستان سمیت دنیاکے 155ممالک تک پھیل چکا ہے۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھا رہی ہے،اس خطرناک وائرس سے بچاو¿ کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سےگریز کریں اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، اس خطرناک وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر دعائیں مانگی جائیں۔