ہماری حکومت کو نیشنل ایڈاپٹیشن پلان منظور کرنے پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

113

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو نیشنل ایڈاپٹیشن پلان منظور کرنے پر فخر ہے، یہ پاکستان کو موسمیاتی تناؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ذرائع فراہم کرے گا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں کرہ ارض بالخصوص پاکستان میں ہر انسانی تجربے کی نئی تعریف سامنے لارہی ہیں۔

ایسے خطرات سے نمٹنے کی استعداد میں اضافہ کرنے کے طویل سفر میں، ہماری حکومت کو نیشنل ایڈاپٹیشن پ منظور کرنے پر فخر ہے، جو پاکستان کو موسمیاتی تناؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ذرائع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پچھلے سال کے تباہ کن سیلاب سے عیاں ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لوگوں کے مستقبل کے لئےترقی، اقتصادی، انسانی اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہیں ۔ اس چیلنج سے مکمل طور پر نمٹنے غرض سے اپنی بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ماحول کے موافق سرمایہ کاری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ میں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان، ان کی ٹیم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو بہترین کام کرنے پر سراہتا ہوں۔