انقرہ ۔28فروری (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ یورپی سکیورٹی کے ڈھانچے کی دوبارہ تشکیل ہمارے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ٹی آرٹی کے مطابق انقرہ میں البانوی وزیر برائے یورپ و امور خارجہ اگلی حسنی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نےکہا کہ نیٹو کے دو اتحادیوں کی حیثیت سے البانیہ کے ساتھ فوجی اور دفاعی صنعت میں مضبوط تعاون ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک البانوی پیادہ پلاٹون بوسنیا اور ہرزیگوینا میں ترک دستے میں شامل ہو جائے گی جو ہمارے باہمی تعاون کا ثبوت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یکم اور 2 مارچ کو "یورپ کی سلامتی اور یوکرین”کے موضوع پر یورپی رہنمائوں کا اجلاس متوقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر یورپ کے سکیورٹی دھانچے کو دوبارہ تشکیل دیا جانا ہے، تو ترکیہ کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نکتہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ ترکیہ جیسی فوجی طاقت کو بغیر یورپ کا کوئی بھی سیکورٹی ڈھانچہ بہت حقیقت پسندانہ نہیں ہوگا۔