جنیوا ۔28فروری (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو 60 فیصد سے بڑھا کر تقریبا 275 کلوگرام کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق آئی اے ای اے کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کے رکن ممالک کے ساتھ ہر 3 ماہ بعد شیئر کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم …
ایران نے افزود شدہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ کر دیا ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

مزید خبریں
جنیوا ۔28فروری (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو 60 فیصد سے بڑھا کر تقریبا 275 کلوگرام کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق آئی اے ای اے کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کے رکن ممالک کے ساتھ ہر 3 ماہ بعد شیئر کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر میں نمایاں اضافہ کر کے 60 فیصد کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں شیئر کی گئی آخری رپورٹ کو تقریبا 3 ماہ گزر چکے ہیں اور 8 فروری سے اب تک ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں 92.5 کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 274.8 کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں آئی اے ای اے کی پیش رفت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار اور ذخیرے میں نمایاں اضافہ سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے کیونکہ وہ واحد ملک ہے جو اس طرح کا جوہری مواد تیار کرتا ہے۔








