ریجنل محتسب سکھر کا مختلف صحت مراکز کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب احمد علی قریشی نے بیسک ہیلتھ یونٹ سومر گوٹھ کا اچانک دورہ کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سکھر احمد علی قریشی نے سکھر میں بیسک ہیلتھ یونٹ سومر گوٹھ کا اچانک دورہ کیا

سکھر۔ 24 اگست (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب احمد علی قریشی نے بیسک ہیلتھ یونٹ سومر گوٹھ کا اچانک دورہ کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سکھر احمد علی قریشی نے سکھر میں بیسک ہیلتھ یونٹ سومر گوٹھ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کی صورتحال، عملے کی حاضری اور ادویات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی مفت علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر فرید احمد دائودپوتہ نے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب کو او پی ڈی سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات اور دیگر صحت کی خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔ بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب احمد علی قریشی نے بیسک ہیلتھ یونٹ جہان خان کا بھی دورہ کیا ۔