ملتان۔6اکتوبر(اے پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہمارے دوٹوک موقف اورکوششوں سے کشمیر کے معاملے کودنیا بھر میں ایک نئی پذیرائی ملی ہے،ملتان آمد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ یہ کہتاتھاکہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت ہورہی ہے ،ان کے حقوق پامال ہورہے ہیں لیکن انڈیا کی طرف سے ہمارے اس موقف کوہمیشہ جھٹلایاجاتارہا،پہلی مرتبہ 14جون کواقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن میں انڈیاکی …
ہمارے دوٹوک موقف سے کشمیر کے معاملے کو نئی پذیرائی ملی ہے،وزیرخارجہ شاہ محموقریشی

مزید خبریں
ملتان۔6اکتوبر(اے پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہمارے دوٹوک موقف اورکوششوں سے کشمیر کے معاملے کودنیا بھر میں ایک نئی پذیرائی ملی ہے،ملتان آمد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ یہ کہتاتھاکہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت ہورہی ہے ،ان کے حقوق پامال ہورہے ہیں لیکن انڈیا کی طرف سے ہمارے اس موقف کوہمیشہ جھٹلایاجاتارہا،پہلی مرتبہ 14جون کواقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن میں انڈیاکی طرف سے کشمیر میں ہونے والے واقعات کی رپورٹ پیش کی گئی ہے جوہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ،اب دنیا کی توجہ اس طرف مبذول ہورہی ہے،میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے اس رپورٹ کاحوالہ بھی دیا اوران سے ایک کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی بات بھی کی ہے جوکشمیر کے معاملات کی تحقیق کرے ۔انہوںنے کہاکہ میرا دورہ امریکہ اصل میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھا جہاں میں نے پاکستان کانقطہ نظر بھرپور طریقے سے پیش کیا جس کو پاکستان عوام نے دل کھول کرسراہامیں ان کابے حدمشکور ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کوشش کی کہ امریکہ کوباورکرایا جائے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کوافغانستان کے تناظرے میں یاپھرانڈین عینک کے ذریعے نہ دیکھے بلکہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی خدمات اورقربانیوں کااعتراف بھی ہو ۔تاہم اگرکوئی یہ سمجھتاہے کہ ایک ہی نشست میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے تویہ صحیح نہیں۔








