ماسکو۔6دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے مذاکرات کاروں کی ٹیم قطر چھوڑ چکی اور اب اس کا وہاں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ بات روس میں اسرائیل کےسفیر الیگزینڈر بین زوی نے روسی خبررساں ادارے تاس سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے ملک کا مصر یا قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ کوئی رابطہ برقرار ہے تو انہوں نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،اگر حماس مذاکرات میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے تو یہ کیسے ممکن ہیں،جب تک دوسرا فریق اس کے لئے تیار نہیں ہوتا ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔