ماسکو۔12دسمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ ہمارے منجمد اثاثوں کی آمدنی سے یوکرین کو 20 بلین ڈالر مختص کرنے کا امریکا کا فیصلہ کھلے عام چوری کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ وہ یوکر ین کی دیوالیہ حکومت کی حمایت کے لیے ایک اور رقم جاری کرے گا۔
وزارت نے مزید کہا کہ روسی اثاثوں کی چوری امریکا اور یوکرین کو ان کے قواعد پر مبنی آرڈرکو مزید غیر مستحکم کر کےنقصان پہنچائے گی۔وزارت نے مزید کہا کہ روس کے پاس اپنے دائرہ اختیار میں مغربی اثاثوں کے باہمی قبضے کے لئے کافی مواقع موجود ہیں جو اس صورت میں صنعتی صلاحیت کو بڑھانے اور روسی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو انجام دینے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔