امریکا نے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکی کانگرس کے ایوان نمائندگان نے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ تاس کےمطا بق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نےیکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2025 کے لیے 884 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔توقع ہے کہ سینیٹ کی طر ف سے دفاعی بجٹ کی آئندہ ہفتے منظوری دے دی جائے گی اور پھر یہ دستاویز …

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکی کانگرس کے ایوان نمائندگان نے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ تاس کےمطا بق امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نےیکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2025 کے لیے 884 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔توقع ہے کہ سینیٹ کی طر ف سے دفاعی بجٹ کی آئندہ ہفتے منظوری دے دی جائے گی اور پھر یہ دستاویز دستخط کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاس جائے گی۔

دستاویز 1,800 صفحات پر مشتمل ہے ۔884 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 1 فیصد زیادہ ہے۔اس سے قبل کانگریس نے بجٹ کی تفصیلات پر بات چیت کے لئے دونوں ایوانوں سے ایک کمیشن بنایا تھا ۔ مسودے جن پر دونوں ایوانوں نے اتفاق کیا تھا وہ عام طور پر بہت کم وقت میں منظور ہو جاتے ہیں۔