ہمیشہ "لوگوں کو قریب لانے” کی کوشش کی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صحافیوں سےگفتگو

102
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی سیاسی صورتحال میں کسی بھی ڈیل کے لئے "ثالثی” کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ "لوگوں کو قریب لانے” کی کوشش کی ہے۔

یہاں ایوان صدر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ "میں بروکر نہیں ہوں۔ میں صرف لوگوں کو قریب لانے کی کوشش کرتا ہوں،” اس سوال پر کہ کیا انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں کوئی کردار ادا کیا ہے، صدر نے کہا کہ ایک خاندان کے اندر تنازعات میں بھی لوگ معاملات کو سلجھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے۔

اپنی کوششوں کی کامیابی کے امکانات پر صدر نے کہا کہ وہ نتائج کی پیش گوئی نہیں کر سکتے تاہم کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔ عمران خان کی مجوزہ عوامی کال سے ملک میں متوقع بدامنی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال پر نہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے ان کے بیانات کی کوئی وضاحت نہیں کروں گا۔