بیجنگ۔29ستمبر (اے پی پی):چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک ضیافت کا انعقاد کیا گیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے اس ضیافت میں شرکت کی اور اہم خطاب بھی کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا چاہیے اور لوگوں کے فائدے، خوشی اور سلامتی کے احساس کو مسلسل بڑھانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چین "ایک ملک، دو نظام” کے اصول پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔