ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی‘شاہ فرمان

122
پوری قوم کیلئے16دسمبر سانحہ اے پی ایس ایک دردناک دن تھا، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور دھماکے کے شہداکے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں متحد ہو کر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہو گی۔