ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے،رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہا ہے، وہاں سے پیسے لیتا رہا ہے، وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں …

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہا ہے، وہاں سے پیسے لیتا رہا ہے، وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، عمران خان کنگلا تھا ،اسے گھر کےلئے اہلیہ سے قرض لینا پڑا، اس کا ہمیشہ کسی نہ کسی کی جیب میں ہاتھ رہا ہے، عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہا ہے، وہاں سے پیسے لیتا رہا ہے، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مخالفین نے بلاثبوت توہین عدالت کی درخواست دی، ہم مخالفین کے طرح نہیں، اداروں کی پاسداری کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے، عمران خان کے ہر عدالت سے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے اشتہاری ہیں، تحریک انصاف نے اپنے ہی صوبے میں احتساب کے ادارے کو تالے لگا دیئے ہیں، عمران خان نے 1997ءمیں پانچ نشستوں پر شکست کھائی، عمران خان کو تو 1997ءکا ریکارڈ بھی نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ واردات کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہونا چاہئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہے ہیں وہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں، عمران خان حکومتی خرچ پر نتھیاگلی میں رہ رہے ہیں۔

Leave a Reply