اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔منگل کو بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ …
ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔منگل کو بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ وابستہ ہے ترجمان نے کہا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ہم اپنے کسی ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ترجمان نے کہا کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے این ایس ایز کے اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے نقشے پر اعتراض کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ترجمان نے کہا کہ نقشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ہم اس معاملے میں بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔







