ہم عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صوبہ کا مقدمہ لڑنے کا تہیہ کیا ہے، فیصل کریم کنڈی

136

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے اعتماد کیا اور بطور گورنر تعیناتی کی ، سیاسی کارکنوں کے لیئے مایوسی کا لفظ نہیں ہوتا محنت لگن اور خلوص سے کام کرنے والوں کو ناکامی نہیں ہوتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری خالد آچر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی فنانس و کوارڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر، ڈویڑنل صدر مصباح الدین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لئے وفاقی حکومت سے ہم نے وفاقی بجٹ میں خصوصی فنڈ مانگا جس کے نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ہم عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صوبہ کا مقدمہ لڑنے کا تہیہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور صوبہ بھر کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے، غم و خوشی میں پارٹی ورکر مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ واپڈا سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا، ہمیں سیاسی جماعتوں میں سینیئرزکی قدرو منزلت کی روش یقینی بنانا ہوگا ،برداشت تحمل سیاسی کارکن کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ،یہ عوامی گورنر ہاؤس ہوگا، آپ کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ میں پشاور میں گھومتا ہوں پیپلز پارٹی اس سے فایدہ لے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل زہرہ اسلم محنت کررہی ہیں وہ پارٹی کی نمائندہ ہیں آپ لوگ مستحق خواتین کو بی آئی ایس پی سے فیض یاب بنانے کے عمل میں تعاون کریں ہر تحصیل صدر تحصیل سطح کے دفتر کا فوکل پرسن ہے۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کارکنوں کے مسائل سنے اور ان کے حل میں اپنے مکمل کردار اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ڈویژنل صدر مصباح الدین، ضلعی جنرل سیکرٹری خالد اچڑ، عادل شاہ، جہانزیب خان، فضل حق ایڈوکیٹ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی۔ شاہ ولی اللہ۔ بخت رواں، حاجی گل، روح اللہ، ظہور خان، شمشاد خان، فیض الرحمن اور دیگر مقررین نے مصرفیات میں سے وقت نکالنے پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔