اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 24جولائی کو ہندوستان میں ایک دن میں کرونا کے نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار اور پاکستان میں صرف 1487کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، اللہ کا شکر۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فی ملین آبادی 36 نئے کیسز اور پاکستان میں 6.79 ہمارا موسم ایک جیسا، معاشرتی نظام ملتا جلتاہے فرق صرف ایک ہی ہے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی۔