ہنزہ، ششپر گلیشئیر پگھلنے سے تباہی جاری، زمینی کٹاؤ سے 15 سے زائد مکانات تباہ،شاہراہ ریشم کا مزید حصہ دریا برد

گلگت ۔13اگست (اے پی پی):ششپر گلیشئیر کے تیز رفتاری سے پگھلنے کے باعث ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق دریائی اور زمینی کٹاؤ سے 15 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ متعدد گھر خطرے کی زد میں ہیں۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے سے شاہراہ ریشم کا مزید حصہ دریا برد ہو گیا اور قراقرم ہائی وے ایک اور …

گلگت ۔13اگست (اے پی پی):ششپر گلیشئیر کے تیز رفتاری سے پگھلنے کے باعث ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق دریائی اور زمینی کٹاؤ سے 15 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ متعدد گھر خطرے کی زد میں ہیں۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے سے شاہراہ ریشم کا مزید حصہ دریا برد ہو گیا اور قراقرم ہائی وے ایک اور مقام پر جزوی طور پر بند ہو گئی۔

شدید کٹاؤ کے باعث حسن آباد کے درجنوں مکین اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد اپنے مکانات کو خود مسمار کرکے قیمتی سامان اور تعمیراتی مٹیریل محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق حکومت نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے متاثرین کی فوری بحالی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں