23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںہنگو ، دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر حملہ، 3...

ہنگو ، دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر حملہ، 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی

- Advertisement -

پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی)کے قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔ایس پی آپریشنز ہنگو اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ ایس پی اسد زبیر نے کہا کہ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی قلعے پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کا سہولت کارپولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ، دہشت گردوں کے سہولت کار نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں سہولت کار ہلاک ہو گیا۔ ایف سی قلعے پرحملے کےبعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں