اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) نومبر2019ء کے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 43.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق نومبر2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 22.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر2019ء کے دوران 15.5 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر2019ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں6.9 ملین ڈالر یعنی43.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔