بیجنگ۔ 7 اگست (اے پی پی)چین کی موبائل ساز کمپنی ہواوئے ٹیکنالوجیز نے رواں ماہ 5 بہترین خصوصیات کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ہونر20 پرو کو فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ آنر 20 پرو کالے اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے جس کی فروخت رواں ماہ سے شروع کر دی گئی ہے۔ آنر 20 پُرو سمارٹ فون کی قیمت 1 ہزار 999 درہم مقرر کی گئی ہے۔ آنر20 پرو میں 48 میگا پکسل سُونی ٹیکنالوجیز کا حامل آئی ایم ایکس586 اے ایل کواڈ کیمرے کا استعمال کیا ہے جو کم روشنی میں بھی بہترین پکچر ریزلٹ فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ فون میں دنیا کے پہلے فیشن ایبل ڈیزائن ہولوگرافک بیک کا استعمال کیا گیا ہے جس کو ٹرپل ماش ٹیکنالو جی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ آنر20 پرو میں4,000 ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گی ہے جو فون کو بغیر کسی روکاوٹ کے سارا دن استعمال کے قابل بناتی ہے۔