اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ہوٹلنگ کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ”پاکستان سروسز لمیٹڈ“ (پی ایس ای ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں مالی سال 2018ءکے دوران 57 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران پی ایس ای ایل نے 1149 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا جبکہ گذشتہ …
ہوٹلنگ کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ”پاکستان سروسز لمیٹڈ“ (پی ایس ای ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں مالی سال 2018ءکے دوران 57 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ہوٹلنگ کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ”پاکستان سروسز لمیٹڈ“ (پی ایس ای ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں مالی سال 2018ءکے دوران 57 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران پی ایس ای ایل نے 1149 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا منافع 496 ملین روپے تک کم ہو گیا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران پی ایس ای ایل کے منافع میں 57 فیصد کی کمی سے فی حصص آمدن 35.33 روپے کے مقابلہ میں 15.24 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔








