ہڑپہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق

81
Firing

چیچہ وطنی۔ 26 اپریل (اے پی پی):ہڑپہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور ظہور احمد ایک مریض کو چیچہ وطنی چھوڑ کر واپس ساہیوال جارہا تھا کہ دادفتیانہ کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے اسے رکنے کااشارہ کیا اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے ظہور احمد گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا

،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔