میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):چائنیزتائپےکی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ کئی ۔
میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکوواپر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔جمعہ کو کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چائنیزتائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکوواپر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو 5-7، 6-1 اور 3-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔