ہیمبرگ اوپن ٹینس،فیبین اور ایڈورڈ راجر مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

139

ہیمبرگ ۔19جولائی (اے پی پی):فرانس کے ٹینس کھلاڑی فیبین ریبول اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین اے ٹی پی ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

فرانس کے ٹینس کھلاڑی فیبین ریبول اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برطانوی حریف کھلاڑی لائیڈ گلاسپول اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین راجر کو شکست دی ۔

ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی فیبین ریبول اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی لائیڈ گلاسپول اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین راجر کو 4-6، 6-3 اور 6-10 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔