ہیومن رائٹس واچ کا خیبرپختونخوا میں خواجہ سراﺅں پر حملوں میں اضافے ، مبنیہ طور پر انہیں طبی عملے کی جانب سے مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے حصول انصاف میں تعاون نہ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک ۔ 23 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے خیبرپختونخوا میں خواجہ سراﺅں پر حملوں میں اضافے، مبنیہ طور پر طبی عملے کی جانب سے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے حصول انصاف میں تعاون نہ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیاءکےلئے ڈائریکٹر براڈ ایڈم کی طرف سے گزشتہ روز …

نیویارک ۔ 23 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے خیبرپختونخوا میں خواجہ سراﺅں پر حملوں میں اضافے، مبنیہ طور پر طبی عملے کی جانب سے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے حصول انصاف میں تعاون نہ کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایشیاءکےلئے ڈائریکٹر براڈ ایڈم کی طرف سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں خواجہ سراﺅں کے خلاف حملے تبی ختم ہوں گے جب حکام کی طرف سے اس طرح کے اقدامات ہوں گے کہ جن سے ان حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا یقین ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے عملے اور پولیس کو خواجہ سراﺅں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کا سلسلہ ترک کرنا چاہئے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے

مزید خبریں

Leave a Reply