مظفرآباد۔27جنوری (اے پی پی):حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کل نئی دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے کی سماعت نہایت حساس اور خطرناک نوعیت کی ہے، جس میں بھارت کی جانبدار عدلیہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سناسکتی ہے۔ مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ایک سیاسی رہنما …
یاسین ملک کو غیر منصفانہ عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے،یاسین ملک کی زندگی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی حکومت پر ہو گی،مشعال حسین ملک

مزید خبریں
مظفرآباد۔27جنوری (اے پی پی):حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کل نئی دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے کی سماعت نہایت حساس اور خطرناک نوعیت کی ہے، جس میں بھارت کی جانبدار عدلیہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سناسکتی ہے۔
مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ایک سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے مذاکرات اور سیاسی جدوجہد کا راستہ اپنایاہے۔ اس کے باوجود انہیں بھارت کی جانب سے سنگین بے بنیاد الزامات اور غیر منصفانہ عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک طویل عرصے سے تہاڑ جیل میں قید ہیں اورانہیں اپنے دفاع کے لیے قانونی مدد اور شفاف عدالتی کارروائی کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہاہے۔
مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کو عدالت میں پیش کئے بغیر یکطرفہ فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں، جو بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یاسین ملک کی زندگی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یاسین ملک کی ممکنہ سزائے موت دراصل کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور یاسین ملک کی زندگی بچانے کے لیے کردار ادا کریں کیونکہ یہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کے مستقبل کا مقدمہ ہے۔







