یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں، ترک صدر

85
Turkish President Recep Tayyip Erdogan

انقرہ ۔30نومبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب ایردوان نےکہا کہ ہم نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع سوشل میڈیا ایکس پر جاری پوسٹ میں کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو مستقل کرنے کے لیے اپنے رابطوں کو تیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے اقدامات مستقبل میں کثیر جہتی انداز میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترک حکومت غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 12 امدادی طیارے اور ایک جہاز مصر بھیجا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم زخمی لوگوں، خاص طور پر کینسر کے مریضوں اور بچوں کو ترکی لے جا کر ان کا علاج کررہے ہیں اور ہم غزہ میں ترک فیلڈ ہسپتال قائم کریں گے جس کے لئے مقامات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔