صنعاء۔ 30 جون (اے پی پی) یمن میں 2013ءسے 2018ءکے اختتام تک ساڑھے سات ہزار سے زائد بچے شدید زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں اور سکولوں پر حملوں کے 381 واقعات رونما ہوئے جن میں سے 345 واقعات میں متاثرہ عمارات مکمل طور پر منہدم ہو گئیںیا ان میں اتنی زیادہ ٹوٹ پھوٹ ہوئی کہ وہ قابل استعمال نہ رہیں۔