اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے 405 ارب روپے مالیت کی بچتوں کا ہدف حاصل کرلیاہے۔سی ڈی این ایس کے سینئیر اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ 10 جون 2019 ءتک سی ڈی این ایس نے مختلف سکیموں کے ذریعے 1443 ارب روپے کی بچتیں کیں ، گزشتہ مالی سال میں اسی تاریخ کو بچتوں کا حجم 774 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔انہوں …
نیشنل سیونگز نے 405 ارب روپے مالیت کی بچتوں کا ہدف حاصل کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔30 جون (اے پی پی) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے 405 ارب روپے مالیت کی بچتوں کا ہدف حاصل کرلیاہے۔سی ڈی این ایس کے سینئیر اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ 10 جون 2019 ءتک سی ڈی این ایس نے مختلف سکیموں کے ذریعے 1443 ارب روپے کی بچتیں کیں ، گزشتہ مالی سال میں اسی تاریخ کو بچتوں کا حجم 774 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس کے مختلف سرٹیفیکٹس کی شرح کو بہتربنانے کے نتیجے میں شہریوں کی مختلف سکیموں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہواہے اورادارے کو ہدف سے زیادہ بچتیں مل رہی ہیں اسی وجہ سے مئی کے مہینے کیلئے بچتوں کاہدف 244 ارب روپے تک بڑھا دیا گیاہے۔








