یمنی حوثی باغیوں کا وفد مسقط پہنچ گیا

104

مسقط ۔ 08 نومبر (اے پی پی) یمن کے حوثی باغیوں کا ایک وفد محمد عبدالسلام کی سربراہی میں اومان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی وفد نے دارالحکومت صنعاءمیں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد سے ملاقات کی۔ عبدالسلام نے عالمی ایلچی کو ان کے مجوزہ امن منصوبے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور اسے یمن میں امن اور استحکام کے لیے تعمیری قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسقط بین الاقوامی فریقوں کے اجلاس کی پہلی جگہ بن سکتا ہے تاکہ یمن میں انسانی اور اقتصادی صورت حال کے خاتمے کے لیے حکمے عملی وضع کی جا سکے۔