ریاض۔17جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جولائی 2024 کےدوسرے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 882 بارودی سرنگوں کو صاف کردیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے841 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،29 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 9 اینٹی پرسنل اورتین …
یمن میں جولائی کےدوسرے ہفتے کے دوران 882 بارودی سرنگیں صاف کر دیں ، مسام پروجیکٹ

مزید خبریں
ریاض۔17جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جولائی 2024 کےدوسرے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 882 بارودی سرنگوں کو صاف کردیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے841 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،29 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 9 اینٹی پرسنل اورتین دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 50 ہزار 919 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔







