یمن میں ڈائیلاسز سینٹر تباہ ہونے سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی اموات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے، ریڈ کراس

نیویارک ۔ 7 فروری (اے پی پی) بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ یمن میں تمام ڈائیلاسز سینٹر تباہ ہو جانے سے گردے کے امراض میں مبتلا اور ڈائیلاسز کرانے والوں کی اموات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ …

نیویارک ۔ 7 فروری (اے پی پی) بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ یمن میں تمام ڈائیلاسز سینٹر تباہ ہو جانے سے گردے کے امراض میں مبتلا اور ڈائیلاسز کرانے والوں کی اموات میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یمن میں ڈائیلاسز سینٹر نہ ہونے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مریض ہلاک ہو رہے ہیں۔ آئی سی آر سی کے وفد کی سربراہ الیگزینڈر فائٹ نے کہا کہ یمن میں 2015ءکو شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد سے ملک بھر میں کام کرنے والے 4 ڈائیلاسز سینٹرز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ باقی ماندہ ڈائیلاسز سینٹرز میں سہولیات کا اس قدر فقدان ہے کہ ان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈائیلاسز کے منتظر مریضوں میں سے ہر سال 25 فیصد مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔