یمن میں کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

40
Ships
Missile attacks on commercial ships in Yemen

صنعا۔24مارچ (اے پی پی):یمن میں کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ العربیہ کے مطابق برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ایک میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ یمنی شہر موخا سے 23 ناٹیکل میل مغرب میں ایک حادثہ پیش آیا۔اتھارٹی نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ "حوثی” پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا اور جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے۔

واضح رہے 19 نومبرسے حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بحیرہ احمرمیں ہونے والے حملوں اور کشیدگی نے بہت سی بڑی شپنگ کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کو افریقہ کے انتہائی جنوب میں رجا صالح کی طرف موڑنے پر مجبور کیا۔