یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ،اس سے خطے میں جنگ پھیل سکتی ہے، ایران

134
Nasir Kanani
Nasir Kanani

تہران ۔22جولائی (اے پی پی):ایران نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں جنگ پھیل سکتی ہے۔ العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نشاندہی کی کہ حدیدہ بندرگاہ کے شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ نوعیت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج بچوں کا قتل کرتی ہے، اس خطرناک مہم جوئی سے خطے کی کشیدگی میں اضا فے اور جنگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بے دفاع شہریوں کا جاری قتل عام اور علاقے کی ناکہ بندی ہی خطے میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔